خیبر پختونخوا کے سکولوں میں 10روز ہ تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں 10روز ہ تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر)دوست محمد نے شدید گرمی کے باعث سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 10روز ہ تعطیلات کا اعلان کر دیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سکول بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد نے شدید گرمی کے باعث سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور پورے صوبے میں تمام نجی و سرکاری سکول 10روز کیلئے بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:جمائما گولڈ اسمتھ نے غنویٰ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

جبکہ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کو عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کو جرمانے اور بند کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے، مزید دس روز بند رہنے کے بعد اب تمام سکول 14اگست کے بعد کھلیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں