جاوید آفریدی کا عمران خان کو نجم سیٹھی کیساتھ کام کرنے کا مشور ہ

جاوید آفریدی کا عمران خان کو نجم سیٹھی کیساتھ کام کرنے کا مشور ہ
کیپشن: فوٹو: فائل

پشاور: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی کو آگے لے جانے کا مشورہ دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ نجم سٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں۔

fbda5cedb994165e15da3eb26bc42138


جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ مداحوں کا پیار جیت سکتے ہیں اگر وہ نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی اور پی ایس ایل کو مزیدآگے لے جانے کے لیے کام کریں۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ نجم سیٹھی کی دن رات کوششوں کے نتیجے سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی۔


اس پر نجم سیٹھی نے جاوید اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب نے مل کر یہ کام کیا۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے پاک فوج ،ریاستی اداروں ،حکومت ،اپوزیشن ،اور تمام پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

686ee820c560c72034cc30c6994bcf45