پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا

پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کر دیا
کیپشن: عمران خان نے وزیراعظم نامزد کرنے پر پارلیمانی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔ عمران خان نے وزیراعظم نامزد کرنے پر پارلیمانی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہد کی وہ آ چکی ہے۔

اجلاس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر،عارف علوی، شفقت محمود، فواد چوہدری،عمران اسماعیل، عمر ایوب، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، غلام سرور خان سمیت نو منتخب ایم این ایز کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کی جیت میں ایک موبائل فون ایپ کا اہم کردار رہا، رائٹرز


اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلی کے ناموں کا اعلان ایک سے دو روز میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی سمیت وفاقی کابینہ کی تشکیل پر بھی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 270 حلقوں پر ہونے والے الیکشن کے نتیجے میں 116 نشستیں جیت کر تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی جبکہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں