ٹریننگ کیمپ کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکتا ، عامر خان

 ٹریننگ کیمپ کے باعث عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکتا ، عامر خان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاس اینجلس : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورپاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔"

لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے میں فوری طورپرپاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکوں گا۔

باکسر عامر خان نے عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے، ان کی اولین ترجیح معیشت بہتر بنانا ہے۔عامر خان نے کہا عمران خان نوجوانوں کو پروموٹ کریں گے اور پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے، جس کے باعث ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔