لاہور ہائیکورٹ نےاین اے 106 سے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نےاین اے 106 سے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔این اے 106 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
   
درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کل کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں