آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا، سینیٹر رضا ربانی

آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا، سینیٹر رضا ربانی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سینیٹ کے سابق چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سینیٹر رضا ربانی نے نگراں وزیر خزانہ کے آئی ایم ایف پیکج کی تیاری سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کا پیکج تیار کیا ہے تو انہوں نے اپنے قانونی دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے وزیر خارجہ کا بیان واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے، سامراجی طاقتیں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ امریکا کا ایجنڈا ہے کہ خطے میں اختلافات قائم رہیں جبکہ وہ پاکستان کا مخصوص کردار چاہتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا، نئی حکومت کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے، اگر نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کا سوچتی بھی ہے تو اس پر پارلیمان میں بحث کروائی جانی چاہیے۔