گلگت بلتستان حکومت کا تمام نذر آتش اسکول یکم ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان حکومت کا تمام نذر آتش اسکول یکم ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان کی حکومت نے شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بننے والی سمیت ضلع دیامر کے تمام اسکولوں میں یکم ستمبر سے کلاسز کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فاروق  نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں، جبکہ حملوں کا نشانہ بننے والے اسکولوں کی مرمت آئندہ 2سے 3روز میں شروع ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دیامر میں کشیدگی کے نتیجے میں معطل ہونے والی معمول کی سرگرمیاں آج سے بحال ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ 3اور 4اگست کی درمیانی شب گلگت بلتستان میں نامعلوم شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قائم 12درسگاہوں کو نذر آتش کردیا تھا، بعدِ ازاں 2مزید اسکولوں کے خاکستر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔