سیف علی خان اور کرینہ اب کسی فلم میں اکھٹےکام کیوں نہیں کرتے؟

سیف علی خان اور کرینہ اب کسی فلم میں اکھٹےکام کیوں نہیں کرتے؟
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی : بالی  وڈ اسٹارز سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی شادی کو رواں سال اکتوبر میں 6 سال مکمل ہوجائیں گے اور حیران کن طور یہ جوڑا اتنے عرصے میں ایک بار بھی پردہ اسکرین میں اکھٹا نظر نہیں آیا۔

اور اس کے پیچھے چھپی وجہ کافی دلچسپ ہے، جس کا انکشاف سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔درحقیقت سیف علی خان اور کرینہ کپور اب کسی فلم میں اپنے بیٹے تیمور علی خان کی وجہ سے اکھٹے نظرنہیں آرہے۔سیف علی ایک اچھے باپ بننا چاہتے ہیں اور ان کی یہ خواہش بھی ہے کہ بیٹے کو ان کا زیادہ سے زیادہ وقت ملے جب کرینہ کپور اپنے کام میں مصروف ہوں۔اور اگر دونوں ہی اپنے کیرئیر میں مصروف ہوں تو تیمور کو نانی کے گھر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

مگر ان مخصوص ایام کے دوران بھی سیف علی خان تیمور کو پلے اسکول سے گھر لے جاتے ہیں یا کرینہ کپور بیٹے کو اپنے ساتھ شوٹنگ میں لے جاتی ہیں۔

 سیف علی خان نے انٹرویو کے دوران کہا 'ہم میں سے ایک اس وقت تیمور کے پاس ہوتا ہے جب دوسرا کام کرہا ہو، ہماریہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم دونوں کی شوٹنگ کے اوقات مختلف ہوں تاکہ ہم میں سے ایک اس کے پاس رہ سکے'۔

سیف اور کرینہ نے شادی سے پہلے کئی فلموں میں اکھٹے کام کیا اور اس متعلق سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بیزار بھی ہوگئے تھے اور کہاکہ'میں اس وقت اداکاری نہیں کرسکتا جب کرینہ کپور خان کے ساتھ ہوں، درحقیقت آن اسکرین اس کے ساتھ میں بیزار ہوجاتا ہوں'۔

ویسے تو کئی  افواہیں سامنے آئی ہیں کہ یہ جوڑا کسی فلم میں اکھٹا کاسٹ کیا گیا ہے مگر سیف علی خان کے اس بیان نے ان کی تردید کردی ہے۔

انٹرویو کے مطبق یہ دونوں مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئیں گے۔

ویسے کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی ایک شرط پر کی تھی جس کا انکشاف انہوں نے 2016 میں ایک انٹرویو کے دوران کیا جس میں کرینہ کپور کا کہنا تھا ’آج میں شادی شدہ ہوں اور بے حد خوش بھی، میں نے شادی سے قبل سیف  علی خان کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں اپنی پوری زندگی کام کروں گی، پیسے کماؤں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہوگا‘۔