مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھرپور موقف پیش کرینگے۔

 

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نریندر مودی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا نمائندہ ہے، گجرات کا قصائی ہے، اب کشمیر کا قصائی بن رہا ہے۔ مودی جب وزیراعظم بنا تھا تو ہمیں اس وقت اس کا کردار پوری دنیا کو بتانا چاہیے تھا۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں پر آج تاریخی حملہ ہوا، غیر جمہوری طریقے سے کشمیر کا خصوصی سٹیٹس ختم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کہاں ہیں؟ صرف ٹویٹ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہی بنی تھی۔ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا تھا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی بھرپور موقف پیش کرے گی۔