امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زور

امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زور
کیپشن: لائن آف کنٹرول پر تمام فریقین امن و استحکام برقرار رکھیں، امریکا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ امریکی میڈیا

واشنگٹن: امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارت اس اقدام کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے۔

امریکی محمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گرفتاریوں اور نظر بندی پر تشویش ہے۔ لائن آف کنٹرول پر تمام فریقین امن و استحکام برقرار رکھیں۔

امریکا نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر بھی زور دیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہو گا۔