مقبوضہ کشمیر میں احمقانہ اقدام کے بعد بھارتی فاریکس مارکیٹ میں شدید مندی

مقبوضہ کشمیر میں احمقانہ اقدام کے بعد بھارتی فاریکس مارکیٹ میں شدید مندی


نیودہلی: مقبوضہ کشمیر پر احمقانہ اقدام کے بعد بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، بھارتی فاریکس مارکیٹ میں شدید مندی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کے معاملے پر بھارتی فاریکس مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ بھارتی روپے 2010 کے بعد کم ترین سطح پر آ گیا، اگست میں بھارتی کرنسی میں 2 اعشاریہ 3 فیصد کی کمی ہوئی اور اسطرح بھارتی روپیہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مودی سرکار نے اب تک کا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کشمیروں کی خصوصی شناخت کو ختم کرنے کا اعلان کر کیا اور بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آئین کے آرٹیکل 370 کی ایک شق کے علاوہ تمام شقیں اور آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کا بل بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ بھارتی صدر نے مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری کی حیثیت ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔