کورکمانڈرز کانفرنس میں کشمیر پر حکومتی ردعمل کی حمایت کی گئی

کورکمانڈرز کانفرنس میں کشمیر پر حکومتی ردعمل کی حمایت کی گئی

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیر پر حکومتی ردعمل کی حمایت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس کا واحد ایجنڈا کشمیر کی صورتحال تھی۔ کانفرنس میں پاک فوج نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی مؤقف کی حمایت کی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق بھارت آرٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے۔