اپوزیشن لیڈر شور کی بجائے مسئلہ کشمیر کا حل تجویز کریں : وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن لیڈر شور کی بجائے مسئلہ کشمیر کا حل تجویز کریں : وزیراعظم عمران خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کیساتھ بات بڑھ گئی تو روایتی جنگ بھی شروع ہو سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات بڑھ گئی تو دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ بھی شروع ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے جو حرکت کی ہے ، اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے ، ہم نے ہمسایہ ممالک کے سفیروں سے اس معاملے پر کھلی بات چیت کی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

آج امریکہ بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہماری قیادت پر امریکہ سے ساز باز کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جوکہ سراسر غلط ہے ۔