کوئٹہ : مشن روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ،دس زخمی ہوگئے

کوئٹہ : مشن روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ،دس زخمی ہوگئے
کیپشن: image by facebook

کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے ہیں ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی ) پولیس عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکا کوئٹہ کے مشن روڈ پر واقع مارکیٹ میں ہوا جس سے مارکیٹ میں موجود دکانوں کا شدید نقصان پہنچا .

دھماکے سے قریبی دکانوں اور شاپنگ مالز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ، رزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی سول ہسپتال منتقل کر دیا ، ڈی آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ہم تفتیش کر رہے ہیں .

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ان واقعات میں سیکیورٹی فورسز سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، گزشتہ ماہ کے آخر میں 30جولائی کو کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک میں سٹی تھانے کے باہر دھماکے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے تھے .

اس سے قبل 27جولائی کو بلوچستان کے ضلع تربت میں دہشت گردوں کی جانب سے فرنٹیئرکور کے اہلکاروں پر حملے میں کیپٹن سمیت 4اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔