مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم ہونے پر شاہد آفریدی ، گوتم گمبھیر آمنے سامنے

مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم ہونے پر شاہد آفریدی ، گوتم گمبھیر آمنے سامنے
کیپشن: image by facebook

کراچی : بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370منسوخ کرنے اور اس کی آزاد حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی ٹیم کے بلے باز گوتم گمبھیر آمنے سامنے آ گئے .

835a0ab8825635422c18bf780ba4f6c8

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی کا حق ملنا چاہئے ، آزادی ساری انسانیت کا حق ہے تو پھر کشمیری ہی اس سے محروم کیوں ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کیخلاف نوٹس لیا جانا چاہئے .

اقوام متحدہ کو مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔دوسری جانب بھارتی بلے با ز گوتم گمبھیر نے شاہد آفریدی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ کہ انسانیت کیخلاف مظالم ، جرائم کی ابتدا آپ کی طرف سے ہو رہی ہے جس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے.

معصوم لوگوں پر جبر پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے جس کا حل بھی بیٹا جلد تلاش کر لیں گے ۔