وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ اس سے پہلے اجلاس اتوار کو ہوا تھا۔ بدھ کو ہونے والے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔

 

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔اب بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث کابینہ جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔