لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم کو اور بھی زیادہ خوبصورت بنا دیا ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیںہوا ہے بلکہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بھی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے .

حیدرآباد ، کراچی اور قریبی علاقوں میں بارشوں سے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے ، شہریوں کو کو اپنے ساتھ برساتی اور دیگر حفاظتی اشیا رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔