نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا

نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوشراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے الزام میں طلب کرلیا ۔

نیب نے عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا ہے۔ عثمان بزدار کو 12 اگست دن 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ، نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

  عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود  استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔