سلامتی کونسل کے ممبران کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

سلامتی کونسل کے ممبران کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

نیو یارک: سلامتی کونسل کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کے ترجمان نے سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی صورتحال میں مزید اضافے کا خطرہ ہے،مسئلہ کشمیر7 دہائیوں سے حل طلب تنازعہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدے کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے نکلنا چائیے.

تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو سلامتی کونسل نے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ (UNMOGIP) کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سلامتی کونسل کے ممبران نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ فریق روابط برقرار رکھیں گے اور باہمی معاملات کو باہمی طور پر حل کرنے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ سفیر جانگ جون نے اجلاس میں چین سے متعلق چین کا اصولی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال5 ا گست کوہندوستان نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی جمہوری حیثیت کواقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبدیل کیا ، جس سے خطے میں تنا ﺅکا سامنا کرنا پڑا، ایک سال گزرنے کے بعد اس میں کوئی بنیادی بہتری نہیں آسکی ہے ، چین کے مستقل نمائندہ سفیر جانگ جون نے سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی صورتحال میں مزید اضافے کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کشمیر کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ فوجی کارروائیوں پر سنجیدہ ہے، چین یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو پیچیدہ بنادے گی۔

چین کے مستقل مندوب نے متعلقہ فریقوں سے تحمل سے کام لینے اور تناﺅ کم کرنے پر زور دیا ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ سفیر جانگ جونجانگ جون نے زور دے کر کہا ، مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب مسئلہ ہے تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدے کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے ہونا ضروری ہے ، چین کے مستقل نمائندہ کا کہنا تھا کہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تناﺅ کو کم کرنے اور متعلقہ امور کو صحیح طریقے سے حل کرنے میں مدد کرے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہے ،سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں چین کے دوست ہمسایہ اور ترقی کے ایک نازک مرحلے پر بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں۔

چین دونوں ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کے لئے پرعزم ہے انہوں نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کےلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پائیدار حل ضروری ہے ۔