پشاور میں یکم محرم الحرام سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پشاور میں یکم محرم الحرام سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں ڈبل سواری، وال چاکنگ ، اشتعال انگیز تقاریر اور پمفلٹ کی تقسیم پر پابندی عائد ہوگی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق شہر میں ڈبل سواری اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی جبکہ وال چاکنگ، نفرت و اشتعال انگیز تقاریراور پمفلٹ کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے راستوں میں کھڑے ہونے پربھی پابندی ہو گی جبکہ صرف اذان اور خطبہ جمعہ کیلئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔