نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی ہے: شہباز شریف

نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی ہے: شہباز شریف
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا  کہنا ہےکہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں۔سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہوگی۔سیاسی فائدے کے لئے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں ۔

نیو نیوز کے مطابق شہبازشریف  کہتے ہیں تین بار وزیراعظم رہنے والے نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے ۔محض سیاست کے لئے ایک فرد کوبدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ،ہوش کے ناخن لیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا۔نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ بھی حکومت کے سرکاری بورڈ کا تھا ۔ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا ۔

 شہبازشریف  کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرجب اجازت دیں گے تو نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے۔قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے ۔اپیل پر فیصلہ ہونے تک محمد نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔