وزیراعلیٰ کے مشیر کی بلاول بھٹو سے ملاقات

وزیراعلیٰ کے مشیر کی بلاول بھٹو سے ملاقات

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے بدین سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی سندھ کے نومنتخب مشیرحاجی رسول بخش چانڈیو نے ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں حاجی رسول بخش چانڈیو نے بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں گزشتہ روز ردوبدل کیا گیا تھا اور رسول بخش چانڈیو کو بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ کا مشیر بنایا گیا تھا۔