فردوس عاشق اعوان کی وفاق میں واپسی

فردوس عاشق اعوان کی وفاق میں واپسی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں اہم ذمہ  داری دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو  وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گی  ۔پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی ۔فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی زمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔