کورونا ویکسئن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے

کورونا ویکسئن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے
سورس: file photo

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ فروخت کرتے تھے۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بیرون ملک کے لیے مسافروں کو دیا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتے تھے۔ گرفتار افراد میں ٹریول ایجنٹ بھی شامل ہے۔

جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے ڈیٹا نادرا کو ارسال کیا جاتا ہے اور کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ نادار سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سرٹیفکیٹ کی فیس100 رکھی گئی ہے۔