نامز د صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہوگئے

نامز د صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہوگئے

لاہور : نامز د صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی دعوت ولیمہ میں نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے مبشر کھوکھر کو قتل کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی دعوت ولیمہ جاری تھی کہ ان کے بھائی مبشر کھوکھر پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے ۔

فائرنگ کے بعد مبشر کھوکھر کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ 

ذرائع کے مطابق دعوت ولیمہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے ۔ فائرنگ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طورپر وہاں سے  نکال دیا گیا ۔ 

فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی گاڑی سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوا ۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو پکڑلیا ۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے کا نام ناظم ہے اور وہ مانانوالہ کا رہائشی ہےاور واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے ۔