افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ،بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا 

Pakistan Security Council,United Nationa,Pakistan Afghanistan,Afghan Peace Process

نیویارک:افغانستان کے بگڑتے حالات کے پیش نظر اشر ف غنی حکومت کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں افغان طالبان کے بڑھتے اثر و رسوخ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ا فغانستان ایشو پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان دیبورہ لیونس کا کہنا تھا کابل خطرناک دوراہے پر پہنچ چکا ہے ،ممکنہ انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے ۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان دیبوراہ لیونس نے کہاامریکی افواج کےانخلاکےبعدشہریوں کی ہلاکت میں 50فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا اگر آج افغان طالبان کی پیش قدمی کو نہ روکا گیا تو بہت جلد افغانستان میں خانہ جنگی جیسی صورتحال قائم ہو جائے گی ۔

دیبوراہ لیونس نے امریکی اور نیٹو افواج نے جو بیس سال تک افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کی وہ سب رائیگاں چلا جائیگا ،جو انفراسٹرکچر افغانستان میں بنا یا گیا تھا اگر طالبان کو نہ روکا گیا تو سب ختم ہو جائیگا ،نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔