پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز ، علی عباس شاہ کو جنگلات اور وائلڈ لائف کے محکمے کی وزارت دی ہے ۔ سردار محسن لغاری کو وزارت خزانہ ، تیمور ملک کو سپورٹس اینڈ کلچر کا محکمہ دیا گیا ۔

راجہ بشارت کی وزارت تبدیل کرکے انہیں کواپریٹو اور پروسیکیوشن کے محکمہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے ۔

مراد راس سکول ایجوکیشن اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کا وزیر بنایا گیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی سمیت تین مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو صوبائی کابینہ سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی ۔

مصنف کے بارے میں