ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 552 ہوگئی ،50 ہزار مکانات تباہ 

ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 552 ہوگئی ،50 ہزار مکانات تباہ 
سورس: File

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مون سون اپ ڈیٹ کے مطابق بارشوں /سیلاب سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف واقعات میں 3 اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں سیلاب/بارشوں کیوجہ سے اموات کی کل تعداد 552 جبکہ زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 49778 مکانات کو نقصان پہنچا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو/ریلیف آپریشن جاری ہے جبکہ وزیر اعظم نے ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری ہے ۔ این ڈی ایم اے نے لسبیلہ کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کردیا ۔ امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں اور جنریٹرز شامل ہیں ۔ فلاحی تنظیموں کی جانب سے لسبیلہ اور کوئٹہ کے متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری ہے ۔

دریائوں کی صورتحال کے مطابق تمام دریائوں میں پانی کا بہا ئو معمول کے مطابق ہے ۔سٹرکوں/پلوں کی صورتحال کے مطابق اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم چھوٹی اور درمیانی ٹریفک کیلئے بحال اچار نالہ پر سٹیل کے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے باقی تمام قومی شاہراہیں اور موٹر ویز فعال ہیں ۔

مصنف کے بارے میں