پاکستان نے 4 جدید سپر مشاق طیارے نائیجیریا کے سپرد کر دیے

پاکستان نے 4 جدید سپر مشاق طیارے نائیجیریا کے سپرد کر دیے

اسلام آباد : پاکستان نے 4 جدید سپر مشاق طیارے ایک خصوصی تقریب میں نائیجیریا کے سپرد کر دیے ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نائجیریا کو طیاروں کی فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش کے موقع پر ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت پاکستان 10 جدید ترین سپر مشاق طیارے نا ئیجیریا کو فراہم کرے گاجبکہ پاک فضائیہ، نائیجیرین فضائیہ کو تربیت اور تکنیکی تعاون بھی فراہم کرے گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 4 جدید ترین سپر مشاق طیارے ایک خصوصی تقریب میں نائجیرین حکام کے حوالے کردیے ہیں۔

نائجیریا کو فراہم کیے گئے طیارے جدید گلاس کاک پٹس اور ماحولیاتی کنٹرول نظام سے لیس ہیں۔ نائیجیریا کو طیاروں کی فراہمی سے ملکی دفاعی صنعت کیلئے نئے مواقع میسرآئیں گے۔