ازبکستا ن صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان، شوکت مرزائیف صدر منتخب

ازبکستا ن صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان، شوکت مرزائیف صدر منتخب

صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان ازبکستا ن کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مرزااولوغ بیگ عبدالسلاموف نے تاشقند پریس کلب میں کیا۔ازبکستان لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے شوکت مرزائیف نے 88.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔کل 21ملین رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 87.73فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ازبکستان کے صدر اسلام کریموف 2ستمبر کو 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ صدر پانچ سال تک ازبکستان کی صدارت کریں گے۔