آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے ، یونس خان

آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے ، یونس خان

سڈنی : پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کےلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ یونس خان نے کہا کہ کینگروزکو انکی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔
یونس خان نے مزید کہا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کےلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔