پاکستانیو کی آواز نیو نیوز کی بندش کا چھٹا روز۔۔!

پاکستانیو کی آواز نیو نیوز کی بندش کا چھٹا روز۔۔!

لاہور:نیو نیوز کی بندش کا چھٹےروز میں داخل۔ پاکستانیو نے نیونیوز پر پابندی مسترد کر دی۔  ملک بھر میں صحافی،سیاستدان، سول سوسائٹی اور طلبا سراپا احتجاج ہیں۔ اسلام آباد،کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ملک بھر کےچھوٹے بڑے شہروں میں آج بھی نیو نیوز کے کارکنان اپنے احتجاجی کیمپوں میں شریک ہیں ۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیم نیو کے حوصلے بلند سے بلند ہوتے جا رہے ہیں۔لاہور میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ،،،پریس کلب میں احتجاجی کیمپ میں صحافیوں کی کثیر تعداد شریک،،، شرکاءکی چیئرمین پیمرا کیخلاف نعرے بازی ،،نیو نیوز کی بندش کے فیصلے کی مذمت کر دی۔کراچی پریس کلب میں صحافیوں کا پیمرا گردی کیخلاف احتجاجی کیمپ،سیاستدان ،وکلا،سول سوسائٹی کے اراکین بھی اظہار یکجہتی کیلئے شریک،مقررین نے نیو نیوز پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں بھی صحافی سڑکوں پر ،نی نیوز کی بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چیئرمین پیمرا کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ملتان ،فیصل آباد،کوئٹہ اور پشاور میں بھی صحافی سراپا احتجاج،صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نے اظہار کی آزادی پر کوئی بھی قدغن لگائی تو صحافی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں