برازیل طیارہ حادثہ ،چپیکونس کلب کو کوپا سڈامریکانا کا فاتح قرار دے دیا

برازیل طیارہ حادثہ ،چپیکونس کلب کو کوپا سڈامریکانا کا فاتح قرار دے دیا

واشنگٹن :جنوبی امریکہ کی فٹبال کنفیڈریشن نے برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کو کوپا سڈامریکانا کا فاتح قرار دے دیا ہے۔یاد رہے کہ اس برازیلی کلب کے زیادہ تر کھلاڑی ہوائی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جب وہ فائنل میچ کھیلنے کے لیے کولمبیا آرہے تھے۔پیر کے روز ہونے والے حادثے میں 71افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 19کھلاڑی اور عملے کے ارکان شامل تھے۔
فائنل میں ان کے مدمقابل کولمبین کلب اٹلیٹکو نیشنل نے چپیکونس کو فاتح قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ اٹلیٹکو نیشنل کو 'امن کی جذبے، سمجھداری اور منصفانہ کھیل' پر منصفانہ کھیل کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔فاتح قرار دئیے جانے والے چپیکونس کلب کو 20لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے جبکہ اٹلیٹکو نیشنل کو دس لاکھ ڈالر ملیں گے۔
گزشتہ روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چپیکونس کے نائب صدر ایوان ٹوذو نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ چپ' چیمپیئن رہیں گے، یہ ایک خوبصورت خراج تحسین ہے۔