مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا امریکی ثالثی کا خیر مقدم ،ذرائع دفتر خارجہ

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا امریکی ثالثی کا خیر مقدم ،ذرائع دفتر خارجہ

اسلام آباد: مسئلہ کشمیر پر پاکستان نے امریکی ثالثی کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ امریکا کی جانب سے ثالثی کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر امریکی کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکا قدم بڑھائے تو مسئلہ کے حل میں پیشرفت ہو سکتی ہے۔
دفتر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکا کی جانب سے تیاری کی بات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے ذریعے ہی جنوبی ایشیا میں استحکام آ سکتا ہے اور ہمیں امریکا کی نئی انتظامیہ سے بہت سی توقعات ہیں اور وہ خطہ میں امن اور استحکام چاہتے ہیں تو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالہ سے مثبت پیشرفت ہونی چاہیے اور پاکستان اس حوالہ سے ممکنہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالہ سے رہنمائی کا کردار اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعہ ممکن ہے جس کے ذریعہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا گیا ہے ۔