رنبیر کپور اور انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار

رنبیر کپور اور انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار

نئی دہلی :بھارت کے مقبول ترین جریدے ٹائمزآف انڈیا کے”ٹی اسکور“ نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار دیدیا۔بھارتی مقبول ترین جریدے ٹائمز آف انڈیا نے اداکاروں کی عوام میں مقبولیت کو جاننے کیلئے”ٹی اسکور“نامی سلسلہ شروع کیا ہے جس میں الیکٹرانک ، پرنٹ اورسوشل میڈیا پر شہرت کے ذریعے فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔


بھارتی جریدے ٹائمز سلیبرٹیز نے اکتوبر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما نمبر ون پوزیشن پر بر اجمان ہیں اداکاروں کی فہرست میں رنبیر کپور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اجے دیوگن 35 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے اور شاہ رخ خان 33.5پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اداکاراوں میں انوشکا شرما40پوائنٹس کے ساتھ پہلے،دپیکا پڈوکون 33پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پریانکا چوپڑا25 پوائنٹس کیساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم باکس آفس پر120کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔