نواز شریف خود کو بچانے کیلئے ٹرمپ کو ہی نہ بلا لیں:عمران خان

نواز شریف خود کو بچانے کیلئے ٹرمپ کو ہی نہ بلا لیں:عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جو کرنا تھا وہ کرلیا، میرے ساتھ اگر لوگ نہ نکلتے تو پانمہ کیس دب جاتا،لندن کے چاروں فلیٹ شریف خاندان کی ملکیت ہیں، منی لانڈرنگ کا پیسہ باہر سے دھل کر واپس آیا،74کروڑ واپس آئے، نواز شریدف کے وکلا کو بہت سارے سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے۔ نواز شریف کے پاس ساری دولت کا جواب نہیں ۔ وزیر اعظم کے مطابق تمام دستاویزات موجود ہیں تو وہ عدالت کو دیکھا دے۔نواز شریف کے پاس ساری دولت کا جواب ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی سے ثبوت مانگ لئے ہیں۔شائد کل کوئی سعودی شہزادہ آئے گا۔ مجھے ڈر ہے نواز شریف خود کو بچانے کیلئے ٹرمپ کو ہی نہ بلا لیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا ہے۔

مصنف کے بارے میں