سعودی عرب میں ایران کیلئے  جاسوسی کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت

سعودی عرب میں ایران کیلئے  جاسوسی کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت اور متعدد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔

یہ ملزمان ان 30 افراد میں شامل ہیں جنھیں تین سال قبل گرفتار کیا گیا اور اس سال فروری میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ ان 30 افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق ملک کی شیعہ اقلیت سے ہے۔

ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے جاسوسی کی ایک تنظیم بنائی تھی جس کا مقصد ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانا اور سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔

سعودی ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ ان ملزمان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب کی فوج سے تھا اور ان پر ایران کو سعودی عرب کے عسکری راز فراہم کرنے کا الزام تھا۔