عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تاریخ طے

عروہ حسین فرحان سعید کے ساتھ طویل دوستی کے بعد 18 دسمبرکو پیا گھر سدھاررہی ہیں

عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تاریخ طے

کراچی:پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور وی جے عروہ حسین فرحان سعید کے ساتھ طویل دوستی کے بعد 18 دسمبرکو پیا گھر سدھاررہی ہیں۔ڈراموں کے بعد حال ہی میں گلوکاری کے سفرکا آغاز کرنے والی عروہ کافی عرصے سے گلوکار اور اداکارفرحان سعید کے ساتھ دوستی کے باعث خبروں میں نمایاں تھیں۔ شاید فرحان سے متاثر ہو کر ہی عروہ نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا۔


گزشتہ ماہ  کی 21 تاریخ کو فرحان سعید نے عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاصے رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیا۔اب دونوں کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے اور یہ جوڑی 18 دسمبر کو ہمیشہ کیلئے ایک ہوجائے گی۔شادی کا کارڈ خاصا دلکش ہے، دونوں کی جانب سے مدعوکیے گئے افراد کو کارڈ کے ساتھ چاکلیٹس بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ 

 

نیوویب ڈیسک< News Source