یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکار، وارم اپ میچ سے باہر

یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکار، وارم اپ میچ سے باہر

سڈنی:  آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران لیگ سپنر یاسر شاہ  کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں 2 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 کمر میں تکلیف کے باعث یاسر شاہ وارم اپ میچ سے بھی باہر ہو گئے ۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ  وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے اور میچ میں شریک ہوں گے۔