یونان کا ترک فوجیوں کو وطن واپس بھیجنے سے انکار

یونان کا ترک فوجیوں کو وطن واپس بھیجنے سے انکار

ایتھنز: یونان ترک فوج کے 8 اہلکاروں کو واپس نہیں بھیجے گا۔ یونان کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کے ان آٹھ ارکان کی زندگیوں کو خطرہ ہے اس لیے انہیں واپس ترکی نہیں بھیجا جا سکتا۔

ترک فوجی یونان میں زیر حراست ہیں اور ان میں تین کو چند دنوں میں رہا کر دیا جائے گا۔ 15 جولائی کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد یہ آٹھوں فوجی یونان پہنچے تھے۔

یہ فوجی بغاوت میں ملوث ہونے اور ترک صدر رجب طیب اردوآن کو قتل کرنے کی سازش میں شریک ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں