آئی فون خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان غلطیوں سے بچیں

آئی فون چونکہ تمام فونز سے مہنگا ہوتا ہے اور لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ مہنگا فون ہے

 آئی فون خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان غلطیوں سے بچیں

آئی فون دیگر فونز سے مختلف ہوتا ہے اس میں مخصوص ایپس ہوتی ہیں جوکہ صرف اسی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں چلتی ہیں۔آئی فون چونکہ تمام فونز سے مہنگا ہوتا ہے اور لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ مہنگا فون ہے تو خراب ہونے میں وقت لگے گا یا خراب ہوگا ہی نہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اگر آپ اپنا آئی فون احتیاط سے استعمال نہیں کرتے تو یہ  خراب ہونے لگتا ہے اورپھر آپ کو اپنے پیسے ضائع ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اگر آپ اپنا آئی فون  خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سنگین غلطیوں سے بچیں آئی فون دیگر فونز سے مختلف ہوتا ہے اس میں مخصوص ایپس ہوتی ہیں جوکہ صرف اسی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں چلتی ہیں۔آئی فون چونکہ تمام فونز سے مہنگا ہوتا ہے اور لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ مہنگا فون ہے تو خراب ہونے میں وقت لگے گا یا خراب ہوگا ہی نہیں، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اگر آپ اپنا آئی فون احتیاط سے استعمال نہیں کرتے تو یہ  خراب ہونے لگتا ہے اورپھر آپ کو اپنے پیسے ضائع ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اگر آپ اپنا آئی فون  خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سنگین غلطیوں سے بچیں

اپنے آئی فون کو کبھی بھی بغیر کیس کے استعمال نہیں کریں۔ کیس کے بنا آئی فون استعمال کرنا بہت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ جیسے آئی فون پر زمین پر گرتا ہے تو فوراً اس کی اسکرین ٹوٹ جاتی ہے اور ایک بڑا خرچہ نکل آتا ہے۔

٭ دوسری کمپنی کا چارجر استعمال کرنا

جب بھی آپ اپنے آئی فون کو دوسری کمپنی کے چارجر سے چارج کرتے ہیں تو اس سے آپ کے آئی فون کی بیٹری لائف متاثر ہونے لگتی ہے اور آخر میں وہ بالکل خراب ہوجاتی ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ آئی فون کا اصلی چارجر ہی استعمال کریں۔

٭ ٹچ آئی ڈی اور پاس کوڈ استعمال کریں

آئی فون میں ٹچ آئی ڈی اور پاس کوڈ ضرور استعمال کریں۔ اگر کبھی آپ کا آئی فون گم ہوجائے تو اس سے آپ کی ساری ذاتی معلومات کوئی بھی حاصل کرسکتا ہے۔ پاس کوڈ آپ کو اس چیز سے بچا سکتا ہے۔

٭ ایپس بند کرنا

آئی فون میں دو بار ہوم بٹن دبانے سے آپ کی تمام تر ایپس بند ہوجاتی ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں اس سےان کے آئی فون کی بیٹری خرچ نہیں ہوتی اور دیر تک چلتی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے جب  آپ ایپ کو پورا بند کردیتے ہیں پھر دوبارہ کھولتے ہیں تو اس سے   آئی فون کی بیٹری زیادہ متاثر ہوتی ہے۔