ہوامیں ریس لگانا پائلٹ کو مہنگا پڑگیا

ہوائی سفرآج کی دنیا میں تیز ترین طریقہ سفرسمجھا جاتا ہے اور نسبتاً محفوظ بھی لیکن جب بات ہوائی ریس کی ہو تو معاملہ خطرناک ہوجاتا ہے۔

ہوامیں ریس لگانا پائلٹ کو مہنگا پڑگیا

ہوائی سفرآج کی دنیا میں تیز ترین طریقہ سفرسمجھا جاتا ہے اور نسبتاً محفوظ بھی لیکن جب بات ہوائی ریس کی ہو تو معاملہ خطرناک ہوجاتا ہے۔ایساہی کچھ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں پیش آیا جہاں ہوا ئی ریس کے دوران ایک پائلٹ دوسرے جہاز کے پر کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ سنگل سیٹنگ کی استعداد رکھنے والا ایک طیارہ رن وے پر ٹیک آف کرتے ہوئے دوسرے طیارے کے بالکل اوپر سے گزرا کہ اس کے پر اور رن وے پر موجود دوسرے جہاز کے پائلٹ کے سر میں صرف چند انچ کا فاصلہ رہ گیا تھا۔حادثے میں بال بال بچنے والے اس پائلٹ کا نام تھام رچرڈ ہے ان کا تعلق سویڈن سے ہے۔ تاہم یہ امریکی ایئر شو میوزیم سے وابستہ ہیں اور پیشہ ور پائلٹ ہیں