خلاءمیں کئی متوازی جہاں موجودہیں: ماہرین کا دعویٰ

ماہرین طبیعیات کے ایک گروہ کے نظرئیے کے مطابق کائنات میں کئی جہان وجود رکھتے ہیں جو باہم تعامل کرکے ایک دوسرے پر اثراندازبھی ہوتے ہیں۔

خلاءمیں کئی متوازی جہاں موجودہیں: ماہرین کا دعویٰ

کیلیفورنیا : ماہرین طبیعیات کے ایک گروہ کے نظرئیے کے مطابق کائنات میں کئی جہان وجود رکھتے ہیں جو باہم تعامل کرکے ایک دوسرے پر اثراندازبھی ہوتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین طبعیات ہماری اس اکلوتی کائنات کے جمود والے نظریئے کو چیلنج کرتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ اس کائنات کے اندر کئی مختلف جہان ایک ساتھ پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کو متاثر بھی کرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیرک اندرے ڈیکارٹ کا دعویٰ ہے کہ متوازی جہانوں کا وجود ایک حقیقت ہے اوریہ کوانٹم میکانیات کے ذریعے ایک دوسرے پر اثراندازبھی ہوتے ہیں۔ یہ ماہرین دعویٰ کرتے ہیں کہ کوانٹم نظریہ کثیرالجہان تصورات کی وضاحت کےلئے ایک ضرورت ہے لیکن یہ ماہرین آنجہانی رچرڈفے مین کے اس قول کو تسلیم کرتے ہیںجس میں انہوں نے ایک بارکہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ کوانٹم میکانیات کو کوئی نہیں جانتا۔