ارجن رامپال کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

دونوں فلموں ”راک آن 2“ اور ”کہانی 2“ کی نمائش کے بعد ارجن نے کچھ دیر کیلئے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے

ارجن رامپال کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

ممبئی: اداکار ارجن رامپال کی اوپر تلے دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن کی شوٹنگ بھی تقریباً ساتھ ساتھ ہی مکمل کی گئی۔ دونوں فلموں ”راک آن 2“ اور ”کہانی 2“ کی نمائش کے بعد ارجن نے کچھ دیر کیلئے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ چھٹیاں ملک سے باہر کہیں تنہائی میں گزارنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ارجن نے کہا کہ وہ فوری طور پر دس روز کیلئے میکسیکو جا رہے ہیں، وہ کوئی سامان ساتھ لے کر جائیں گے نہ کسی سے کوئی رابطہ رکھیں گے۔ نہ فیملی ساتھ ہو گی اور نہ کوئی دوست ہو گا۔ صرف میں اور میری تنہائی ہو گی۔

مصنف کے بارے میں