یورپی وزرائے خزانہ کی طرف سے یونان کے لیے قرضوں میں رعایت

یورپی وزرائے خزانہ کی طرف سے یونان کے لیے قرضوں میں رعایت

برسلز: یورپی وزرائے خزانہ کے درمیان ایک پیکج پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، جس کا مقصد یونان کو اپنے قرضوں کے بہتر انتظام میں مدد دینا ہے۔

اس پیکج میں کئی ایک اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے، جن کے تحت آنے والے عشروں میں شرحِ سُود بڑھنے کی صورت میں خطرات کو کم رکھا جا سکے گا اور قرضوں کی واپس ادائیگی کے لیے مہلت بڑھائی جا سکے گی۔

ابھی اس بات کا فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کب اس امدادی پیکج میں شامل ہو گا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک نے قرضوں کے بھاری بوجھ تلے دبے ہوئے یونان کے لیے چھیاسی ارب یورو کا ایک تیسرا امدادی پیکج 2015ء کے وسط میں منظور کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں