میکسیکو میں سکیورٹی فورسز نے 14 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا

میکسیکو میں سکیورٹی فورسز نے 14 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا

میکسیکو: پولیس نے فوج کی مدد سے فائرنگ کے تبادلے میں 14 مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ریاست ویراکرُوز کے شہر سُوشی لاپَن میں ایک جرائم پیشہ گینگ نے ایک پولیس پارٹی پر اُس وقت فائرنگ کر دی جب وہ گشت پر تھی۔ حکومتی بیان کے مطابق اس پر فوج کو بھی طلب کر لیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

ریاست ویراکرُوز کو جرائم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں