فلم سلطان کی نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں

رواں سال جولائی میں ریلیز ہونے والی بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم سلطان نے کامیابی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

فلم سلطان کی نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں
فلم سلطان کی نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں
فلم سلطان کی نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں
فلم سلطان کی نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں

ممبئی:رواں  سال  جولائی میں ریلیز ہونے والی بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم سلطان  نے کامیابی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔سلطان میں دبنگ خان کی دبنگ اداکاری کو نہ صرف پسند کیا گیا تھا بلکہ بیحد پزیرائی بھی حاصل ہوئی تھی،لیکن فلم میں کئی جگہ بڑی غلطیاں بھی ہوئیں جنہیں دیکھنے والوں نے نظر انداز کردیا تھا۔

آئیے دیکھتے ہیں “سلطان”  کی نظر انداز کی جانے والی بڑی غلطیاں

اگر اس پوسٹر کو غور سے دیکھا جائے تو اس میں انسٹاگرام کے “لوگو”کا رنگ نیلا نظرآرہا ہے جبکہ حقیقت میں انسٹا گرام کا کلر نیلا نہیں  بلکہ مختلف رنگوں کا مجموعہ ہوتاہے۔

فلم کے ایک سین میں سلمان آفس جاتے ہوئے اسکول جانے والے 3 بچوں کو  اپنی بائیک پر بٹھاتے ہیں تاکہ انہیں اسکول لےجاسکیں ،راستے میں وہ لوگ “گنے کارس”پینے کیلئے رُکتے ہیں  بعد ازاں سلمان بچوں کو وہیں چھوڑ دیتے ہیں اور اپنے راستے چلے جاتے ہیں،لیکن یہ کیا سلمان تو بچوں کو اسکول چھوڑنے والے تھے؟

اسپورٹس رولز کے مطابق  ریسلنگ کھیلتے ہوئے  کسی بھی قسم کا ہتھیار استعمال کرنا منع ہے،لیکن اس سین میں انوشکا  کے بالوں میں ہیئر پِن لگی ہوئی ہے،جبکہ حقیقت میں ہیئر پن  لگا کر ریسلنگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس کا شمار بھی ہتھیاروں میں ہوتا ہے۔

سلمان خان گاؤں میں اسپورٹس اکیڈمی میں شرکت کے دوران اپنے مجسمے کا افتتاح کرتے ہیں ،لیکن کیا یہ واقعی سلمان خان کا مجسمہ لگ رہا ہے؟

فلم کے ایک اور سین میں  گاؤں والا  سلمان سے کہتا ہے کہ کیا وہ کیچڑ سے بھری زمین پر ٹریکٹر کو اٹھا  کر چلاسکتے ہیں اور سلمان جوش میں ایسا کر بھی دیتے ہیں ،لیکن حقیقت میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہے،ہم سب جانتے ہیں سلطان بہت طاقتور ہیں  لیکن وہ انسان ہیں کوئی سُپر مین نہیں ،کوئی بھی انسان ایسا نہیں کرسکتا۔

مصنف کے بارے میں