پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی نیلامی ملتوی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص کی نیلامی ملتوی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی ملتوی کر دی گئی، شیئرز کی خریداری کیلئے بولی پندرہ دسمبر ہو گی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شہزاد کے مطابق چند ایک قانونی معاملات ابھی حل طلب ہے، جس کے باعث ابھی بولی کی تاریخ کو آگے بڑھایا ہے۔امید ہے کے پندرہ دسمبر سے پہلے تک تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ممکنہ خریداوں سے بات چیت جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ نیلامی میں پی ایس ایکس کے40فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے۔ چینی، امریکی، برطانوی مالیاتی اداروں سمیت چند پاکستانی اداروں نے بھی حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے بقیہ بیس فیصد حصص عوام کو بھی فروخت کرنے ہیں۔ سٹریٹجک حصص کی فروخت کے 6ماہ بعد یہ شیئرز اولین عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کی نیلامی 5 دسمبر کو ہونا تھی۔ سٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹی کے چیئر مین شہزاد نے کہا ہے کہ پیشکشوں پر فیصلہ پانچ دسمبر کو کیا جائے گا، ٹرانزیکشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ 27 دسمبر ہے۔

مصنف کے بارے میں