تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں سیلاب کے باعث 14 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں سیلاب کے باعث 14 افراد ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے سبب کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بنکاک حکومت کی طرف سے بارشوں سے متاثرہ زیادہ تر علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

تھائی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 88 اضلاع میں چھ لاکھ کے قریب افراد اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک بیان کے مطابق ملک کے 11 جنوبی صوبوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں شدید بارشوں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں