سلمان خان نے کترینہ کو بہترین اداکارہ قراردے دیا

تاہم وہ ان کی اداکاری کے آج تک معترف ہیں

سلمان خان نے کترینہ کو بہترین اداکارہ قراردے دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان نے اپنی سابقہ گہری دوست اداکارہ کترینہ کیف سے علیحدگی تو اختیار کرلی تھی تاہم وہ ان کی اداکاری کے آج تک معترف ہیں جہاں کبھی وہ اداکارہ کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے مچلنے لگ جاتے ہیں تو اب وہ ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

 بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو “کافی ود کرن” میں شرکت کی،  شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ہے۔ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان کرن نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراؤں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔

سلمان خان کے جواب کے بعد ان کے بھائی سہیل خان نے کہا کہ سلمان یہ بات کہنے کے لیے مررہے تھے اس لیے جواب انہوں نے دے دیا جب کہ کرن جوہرنے کترینہ کی تعریف پر سلمان خان سے کہا کہ وہ اداکارہ کے معروف آئٹم سانگ شیلا کی جوانی کی طرح رقص کریں تو وہ اس پربھی نہ رکے اور کترینہ کی طرح ڈانس بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں